کراچی: گلشن اقبال پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی، 30 افراد زیر حراست

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) کراچی گلشن اقبال پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائی کر کے 2 ملزن کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا جبکہ 30 افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی جا رہی ہے۔

ایس پی گلشن عابد قائمخانی کے مطابق مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا گیا جن میں پی آئی بی کالونی،منو گوٹھ،پیر بخاری کالونی، ویلفیئر کالونی، اور پرانی سبزی منڈی کے علاقے شامل ہیں۔

سرچ آپریشن کے دوران دو ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کر لیا گیا جبکہ سرچ آپریشن میں 30 مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہےجن سے تفتیش کی جا رہی ہے۔