کراچی میں فائرنگ، دو ٹریفک پولیس اہلکاروں سمیت تین افراد جاں بحق

Karachi Police

Karachi Police

کراچی (جیوڈیسک) نیپا چورنگی پر نامعلوم افراد حملہ آوروں کی فائرنگ سے دو ٹریفک پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ مقتولین کی شناخت شیر محمد اور نظام الدین کے نام سے کر لی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔

ناظم آباد کے علاقے میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو زخمی ہو گئے۔