کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Karachi  police

Karachi police

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے عدنان نامی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم پستول برآمد کر لی گئی۔ پولیس کے مطابق کارروائی گرفتار ملزم افسر کی نشاہدہی پر کی گئی۔

کیماڑی کے علاقے موچکو میں پولیس نے کارروائی کر کے 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالرزاق، ساجد اور آصف کے قبضے سے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی ہے۔