وائس چیف آف ایئر اسٹاف اسد عبد الرحمن کو جی کیو ایم کی مبارکباد

Karachi

Karachi

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایئر مارشل اسد عبد الرحمن خان لودھی کو وائس چیف آف ایئر اسٹاف بنائے جانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے گجراتی قومی موومنٹ کے سربراہ گجراتی سرکار امیر سولنگی عرف پٹی والا المعروف سورٹھ ویر ‘ ہزہائی نیس نواب مہابت خان رائل فیملی فا ¶نڈیشن و ٹرسٹ کے چیئرمین فرزند ہرنائی نیس پرنسز تاج بخت آف جونا گڑھ ‘ نیکسٹ جنریشن پروٹیکشن فا ¶نڈیشن کے چیئرمین عمران خان چنگیزی اور جونا گڑھ تھنکرز فورم کی بانی و چیئر پرسن بیگم شاہ بانو نے کہا ہے کہ ایئر مارشل اسد عبد الرحمن خان لودھی کا وائس چیف آف ایئر اسٹاف بننا پاکستان ایئر فورس کے مستقبل کیلئے یقینا سودمند ثابت ہوگا ۔

کیونکہ کمبیٹ کمانڈر اسکول ، ایئر وار کالج اور نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی سے فارغ التحصیل اسٹریٹیجک سٹڈیز اور ڈیفنس اینڈا سٹریٹیجک ا سٹڈیز میں ماسٹرزکرنے اور پاک فضائیہ میں شاندار خدمات پر ہلال امتیاز ( ملٹری ) پانے والے ایئر مارشل اسد عبدالرحمن خان لودھی نہ صرف کوالیفایڈ فلائنگ انسٹرکٹر ہیں بلکہ اپنے شاندار کیریئر کے دوران فائٹر سکواڈرن ،آپریشنل ایئر بیس اور ریجنل ایئر کمانڈ کی کمانڈبھی کرچکے ہیں جو ان کی پیشہ ورانہ مہارت و قابلیت کا ثبوت ہے یہی نہیں بلکہ ایئر مارشل اسد عبدالرحمن خان لودھی بطور ڈائریکٹر سٹریٹیجک آپریشنز ، اسسٹنٹ چیف آف دی ایئر سٹاف ( آپریشنز ، ریسرچ اینڈ ڈیویلپمنٹ ) اور منسٹری آف ڈیفنس پروڈکشنز میں بطور ڈائریکٹر جنرل ڈیفنس پروڈکشنز خدمات انجام دے چکے ہیںجبکہ انہوں نے جاپان میں ڈیفنس اتاشی کے طور پر بھی خدمات سر انجام دی ہیں ۔