کراچی میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا آج تیسرا روز ہے

Polio Campaign

Polio Campaign

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی 71 مختلف یونین کو نسلوں میں 2 سے 10 مئی تک انسداد پولیو کی خصوصی مہم کا سلسلہ جاری ہے۔

ایمرجنسی پولیو سیل کے مطابق مہم کے تیسرے روز کراچی کے علاقوں شاہ فیصل، کورنگی ، گڈاپ، لیاقت آباد، ناظم آباد ، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ، عزیزآباد، نارتھ کراچی ، بن قاسم ،گلشن اقبال ، جمشید ٹاون، اور صدر ٹاون میں بچوں کو انجیکشن لگائے جائیں گے. چار ماہ سے دو سال تک کے 2 لاکھ 96 ہزار بچوں کو پو لیو سے بچاؤ کے انجیکشن لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

انسداد پولیو مہم میں پولیو ڈراپس کے ساتھ قوت مدافعت کی کمی والے بچوں کو انجیکشن بھی لگائے جائیں گے. ڈسٹرکٹ ایسٹ میں اکسٹھ ہزاربچے قوت مدافعت کی کمی کا شکار ہیں جن کی اکثریت کچی آبادی میں رہنے والوں کی ہے.