بھارتی حکومت نے پاک بھارت سیریز کا گرین سگنل دے دیا: بھارتی میڈیا

Karachi Port

Karachi Port

کراچی (جیوڈیسک) ماڈل کسٹم کلکٹوریٹ آف پروینٹیو نے کراچی پورٹ سے ستائیس کروڑ روپے مالیت کا سامان قبضے میں لے لیا۔ پرفیومز، موبائل فونز اور دیگر قیمتی اشیاء قبضے میں لی گئیں۔

سامان دبئی سے پاکستان لایا گیا تھا لیکن کسٹم کنڑول بہتر ہونے کی وجہ سے اسے پاکستانی مارکیٹ میں فروخت کرنے میں مشکلات کا سامنا تھا۔ اس سامان کو جعلی دستاویزات پر ساؤتھ افریقہ ری ایکسپورٹ کیا جا رہا تھا۔ کسٹم حکام کی جانب سے اس کارروائی کو اس سے پہلے سائٹ انڈسٹریل ایریا میں کی جانے والی کارروائی کا تسلسل قرار دیا گیا ہے۔

کلکٹر کسٹمز پریونٹیو طارق ہدا نے اس موقع پر تنبیہہ کی کہ اسمگلنگ کا سامان بیچنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔ کارروائی کے ساتھ دو افراد کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

کسٹم حکام کا کہنا ہے کہ ان کی کارروائیوں اور اسکے نتیجے میں کسٹم ڈیوٹیز سے حاصل ہونے والی آمدنی میں اضافہ اس بات کا ثبوت ہے کہ کسٹم اسمگلنگ کے ناسور کو ختم کر رہا ہے۔