کراچی بندرگاہ پر 2.71 لاکھ ٹن سامان کی نقل و حمل ریکارڈ

Karachi Port

Karachi Port

کراچی (جیوڈیسک) کراچی بندرگاہ پر 2 لاکھ 71 ہزار 699 ٹن سامان کی نقل و حمل ریکارڈ کی گئی۔

پیر کو کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ذرائع کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران کے پی ٹی نے 2 لاکھ 71 ہزار 699 ٹن کارگو ہینڈل کیا جس میں 2 لاکھ 12 ہزار 507 ٹن درآمدی اور 59 ہزار 192 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا۔

درآمدات میں ایک لاکھ 52 ہزار 84 ٹن خشک کارگو اور 60 ہزار 423 ٹن آئل مائع کارگو جبکہ برآمدات میں 53 ہزار 742 ٹن خشک کارگو اور 5 ہزار 459 ٹن آئل مائع کارگو شامل تھا۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دوران پورٹ پر 12 جہاز لنگر انداز ہوئے اور 13 جہاز کارگو لیکر روانہ ہوئے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران 8 جہازوں کی آمد اور 5 کی روانگی متوقع ہے۔