کراچی کیلئے بجلی کی قیمت میں اڑتالیس پیسے فی یونٹ کمی کا امکان

Electricity

Electricity

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے شہریوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ اڑتالیس پیسے تک کمی کا امکان، کے الیکٹرک نے نیپرا کو بجلی سستی کرنے کی درخواست دے دی۔

کے الیکٹرک نے نیپرا سے اپریل اور مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں کمی کی درخواست کی ہے۔ نیپرا کے مطابق مئی کیلئے بجلی کی قیمت میں 45 پیسے فی یونٹ جبکہ اپریل کیلئے بجلی 3 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

کے الیکٹرک کی درخواست پر سماعت 28 جولائی کو اسلام آباد ہوگی۔