کراچی : پیپلز پارٹی کے رہنما سہیل انصاری کے فلیٹ میں آتشزدگی، سامان جل کر راکھ

Sohail Ansari Flat Fire

Sohail Ansari Flat Fire

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں ایم اے جناح روڈ پر گھر میں آتشزدگی سے قیمتی سامان جل گیا ، متاثرہ فلیٹ پیپلز پارٹی کراچی کے رہنما سہیل انصاری کا تھا۔

ایم اے جناح روڈ پر رہائشی عمارت کے پہلی منزل پر واقع فلیٹ میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے قیمتی سامان جل گیا ۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ پہنچا اور آگ پر قابو پا لیا۔

عمارت کے مکینوں کے مطابق متاثرہ فلیٹ پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما سہیل انصاری کا ہے ۔ سہیل انصاری نامعلوم افراد کی دھمکیوں کی وجہ سے لاہور گئے ہوئے تھے۔

دوسری جانب سہیل انصاری نے کہا کہ نامعلوم شرپسند ان کے خالی گھر کو آگ لگا کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔