کراچی پریس کلب کی نومنتخب کابینہ کو کامیابی پر مفتی محمد نعیم کی مبارکباد

Mufti Mohammad Naeem

Mufti Mohammad Naeem

کراچی : جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں نومنتخب امیدواروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ پریس کلب کی نومنتخب عہدیدار صحافیوں کے فلاح وبہبود اور قلم وقرطاس کے تقدس کو برقرار رکھنے کیلئے کام کرینگے۔

وطن عزیز کی ترقی میں صحافی برادری کا اہم رول ہے آج پاکستانی میڈیا ریاست کا چوتھااہم ستون بن چکاہے۔اتوارکو جامعہ بنوریہ عالمیہ سے جاری بیان میں مفتی محمد نعیم نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر سراج ا حمد،جنر ل سیکر یٹری مقصود احمدیو سفی، نائب صدر سید منہا ج الر ب، خازن مو سی کلیم ،جوائنٹ سیکریٹری نعمت خان اور گورننگ باڈی کے ارکان کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ ڈیموکریٹس پینل اپنی ماضی کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے صحافی برادری کو درپیش مسائل ومشکلات کے حل اورآزادی صحافت کیلئے کام کرینگے ۔انہوں نے کہاکہ موجودہ دورسرمایہ داروں نے صحافت کوکمرشل کردیاہے جوصحافیوں کامعاشی استحصال کررہے تودوسری طرف صحافت کے مقدس پیشے کواپنی زردصحافت کے ذریعے آلودہ کررہے ہیں ،پریس کلب کی نومنتخب باڈی سے اپیل ہے کہ ایسے سرمایہ داروں اوراداروں کواپنی صفوں سے نکال باہرکریں اوران کیخلاف متحد ہوکرلائحہ عمل اختیارکریں پوری قوم صحافی برادری کے حقوق کے تحفظ کیلئے ان کے شانہ بشانہ ہے۔