کراچی : دس کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ملزم قاسم گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) عزیز آباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دس کروڑ کی ڈکیتی میں ملوث ملزم قاسم کو گرفتار کیا۔

ایس پی لیاقت آباد کے مطابق قاسم نے اپنے ساتھیوں سے مل کر شاہراہ فیصل میں واقع دکان پر 2013 میں واردات کی تھی۔

ملزم نے دوران تفتیش عوامی کالونی تھانے کی حدود میں ڈکیتی مزاحمت پر ایک شخص کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے رپیٹر ، دستی بم سمیت دیگر اسلحہ برآمد کیا گیا۔