100روزہ تعمیر کراچی پروگرام شہر میں تبدیلی اور تعمیر و ترقی کے لئے قابل تقلید عمل ثابت ہو گا۔ سید نیئر رضا

DMC Korangi Karachi

DMC Korangi Karachi

کراچی : بلدیہ کورنگی کے تحت 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے نظام کو فعال بنا نے کے ساتھ ضلع کورنگی کے شاہ فیصل ،ملیر ماڈل کالونی ،کورنگی اور لانڈھی زونز کی منتخب ایک یونین کونسل میںماڈل گلیوں ،ماڈل کچرا کنڈیوں کی تعمیر کے ساتھ فیملی پارکوں ،کھیل کے میدانوں اور گرین بیلٹس کی تزئین و آرائش کے ساتھ بلدیہ کورنگی کے زیر انتظام اسکولوں کو فعال بنا کر تعمیر و ترقی اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے انقلابی اقدامات تیزی کے ساتھ جاری ہیں۔

چیئرمین بلدیہ کورنگی سیدنیئر رضا نے کہا ہے کہ 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام شہر کی ترقی اور مسائل کے حل کے حوالے سے تبدیلی کے ساتھ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے قابل تقلید عمل ثابت ہوگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون میں 100روزہ تعمیر کراچی پروگرام کے تحت بلدیہ کورنگی کی جانب سے ماڈل یوسی یونین کمیٹی 9میں جاری تعمیر و ترقی کے کاموں اور بلدیاتی انتظامات کا معائنہ کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر یونین کمیٹیز کے چیئر مین اور بلدیہ کورنگی متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھے چیئر مین بلدیہ کورنگی نیئر رضا نے ماڈل گلیوں اور کچرا کنڈیوں کے تعمیر اتی کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ترقیاتی منصوبوں میں معیار کے ساتھ اسے وقت مقررہ پر تکمیل تک پہنچایا جائے۔

جاری منصوبوں پر ترقیاتی عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ علاقائی سطح پر صفائی وستھرائی کے حوالے سے اقدامات تیز کئے جائیںدورے کے موقع پر مختلف علاقوں میں عوام وفود سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین بلدیہ کورنگی سید نیئر رضا نے کہاکہ ہم وعدہ نہیں عملی خدمت پر یقین رکھتے ہیں۔

لاتعداد مسائل کو سچے عوامی خدمت کے جذبے کے ساتھ حل کرنے کے لئے اپنے تمام تر دستیاب وسائل کو بروئے کار لاکر علاقائی ترقی اور عوام کو مسائل سے نجات دلائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ضلع کورنگی کی تعمیر و ترقی میں ہمارا ساتھ دیں۔

پبلک ریلیشن آفیسر ۔ڈسٹرکٹ میونسپل کارپوریشن کورنگی کراچی