کراچی : عید میلاد النبی کے جلوسوں پر حملوں کی سازش ناکام، 24 دہشتگرد گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز ایک مرتبہ پھر ایکشن میں نظرآئی۔ رینجرز نے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر دہشتگردوں، کالعدم جماعتوں کے کارندوں اور ایک تنظیم کے عسکری ونگ کے ملزمان سمیت 20 جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر لیا

چھاپوں کے دوران ملزمان سے ایس ایم جی رائفلز سمیت بڑی تعداد میں آوان گولے اور دیگر ہتھیار برآمد کئے گئے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق چھاپہ مار کارروائیاں گلستان جوہر، سرجانی ٹاؤن، اورنگی ٹاؤن، ایف بی ایریا، شیر شاہ، قائد آباد اور لیاری کے علاقے افشانی گلی میں کی گئیں۔

گرفتار دہشت گردوں اور جرائم پیشہ افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ رینجرز حکام کے مطابق دہشت گرد عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی جا رہی ہیں اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔