کراچی : نمائش چورنگی پر چار روز سے جاری احتجاج ختم، ٹریفک بحال

Protest

Protest

کراچی (جیوڈیسک) نمائش چورنگی پر مظاہرین کے دوسرے دھڑے کی جانب سے بھی احتجاج ختم کر دیا گیا۔ جس کے بعد مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔

ایم اے جناح روڈ کھولنے پر ٹریفک کی روانی بحال ہو گئی۔ مظاہرین کے مطابق احتجاج زیر حراست افراد کی رہائی پر ختم کیا گیا۔

اس سے قبل مشیر مذہبی امور عبد القیوم سومرو سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔ جس پر مظاہرین دو دھڑوں میں تقسیم ہو گئے تھے۔

ایم اے جناح روڈ کا ایک ٹریک کھولنے کی کوشش پر مظاہرین نے پتھراؤ کر کے گاڑیوں کے شیشہ بھی توڑ دئیے۔ تاہم بعدازاں گرفتار افراد کی رہائی پر احتجاج ختم کر دیا گیا۔