کراچی کو الگ صوبہ بنانا ‘را’ کی سازش ہے، منظور وسان

Manzoor Wasan

Manzoor Wasan

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کے وزیر معدنیات منظور وسان کا کہنا ہے کہ کراچی کو الگ کرنے کی سازش آج کی نہیں ہے یہ 70 کی دہائی سے چلی آرہی ہےاور اس کے پیچھے را ملوث ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر معدنیات منظوروسان نے ایم کیو ایم کے رکن محفوظ یارخان کی جانب سے کراچی کو الگ صوبہ بنانے کی بات پراظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کوالگ کرنے کی سازش نئی نہیں ہے بلکہ یہ تو 70 کی دہائی سے چلی آرہی ہے۔

محفوظ یارخان ہمارے پرانا دوست ہیں جو ملک کی تمام بڑی جماعتوں میں رہے ہیں، وہ ماضی میں بھی سندھ میں نئے صوبے کی تحریک میں شامل رہے، اب ہمیں یہ دیکھنا ہوگا کہ ان کی ایم کیو ایم میں شمولیت کی کیا وجہ ہے، کہیں محفوظ یارخان کسی منصوبہ بندی کے تحت تو ایم کیو ایم میں شامل نہیں ہوئے۔

منظوروسان نے کہا تھا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کی جائے گی تو پھرکراچی کے ریونیو کی بات ہوگی، جب پتہ چلے گا کہ کیماڑی اور بن قاسم ملک کے قومی خزانے میں سب سے زیادہ حصہ ڈالنے والے علاقے ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک میں 25 برس جمہوری دوررہا جس دوران ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ بھی اقتدار میں رہیں، ان کے دورمیں کون سے دودھ کی نہریں بہہ رہی تھیں جب کہ فنگشنل لیگ والے جلد ہمارے ساتھ ہوں گے۔