کراچی: سرکاری اسپتال میں مریضہ سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

 Women Abusing

Women Abusing

کراچی (جیوڈیسک) عید گاہ کے علاقے میں سرکاری اسپتال میں خاتون مریضہ سے مبینہ زیادتی پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون سے مبینہ زیادتی میں اسپتال کے ڈاکٹر اور پیرامیڈیکل اسٹاف ملوث ہے۔ مبینہ طور پر سرکاری اسپتال میں زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اسپتال کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے خاتون سے زیادتی میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔ ملزمان کی تلاش کے لئے پولیس کی مختلف ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔