کراچی : سی ٹی ڈی کے چھاپے، 6 دہشتگرد گرفتار، دھماکہ خیز مواد برآمد

Terrorist Arrest

Terrorist Arrest

کراچی (جیوڈیسک) بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں سی ٹی ڈی پولیس نے چھاپہ مار کر 4 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔ انچارج سی ٹی ڈی علی رضا کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سواتی گروپ سے ہے۔

گرفتار دہشتگردوں کا سرغنہ چند روز قبل پولیس مقابلے میں مارا گیا تھا، گرفتار دہشتگرد ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہیں اور تربیت یافتہ ہیں، دوسری جانب سی ٹی ڈی نے جامشورو میں کارروائی کر کے 2 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع کے مطابق گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی تعداد میں دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا ہے اور انہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔