کراچی میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 14 افراد زخمی

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) سپر ہائی وے کاٹھور موڑ کے قریب کوسٹر الٹنے سے بارہ افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقع تیز رفتاری اور سڑک پر پھلسن کے باعث حادثہ پیش آیا۔

حادثے کا شکار ہونے والے تمام افراد کو قریبی نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شیر شاہ کے قریب کچے مکان کی چھت گرنے سے ایک خاتون اور بچہ زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کو لیاری جنرل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔