کراچی میں تیز بارش کا امکان، سیلابی صورت حال متوقع

Karachi Weather

Karachi Weather

کراچی (جیوڈیسک) محکمہ موسمیات نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کراچی شہر میں 25 سے 27 جولائی کو تیز بارش کی توقع ہے جس کے نتیجہ میں شہر کو سیلابی صورت حال کا سامنا ہو سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 25 سے 27 جولائی کے درمیان 50سے 70 ملی میٹر بارش متوقع ہے، شہر میں سیلابی صورت حال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔