پہلا آل کراچی انور خان میموریل فل کلر رمضان کرکٹ لیگ 2015

Noor Wahab

Noor Wahab

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ماڈرن جیم خانہ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پنجاب گرائونڈ شاہ فیصل کالونی میںجاری پہلا آل کراچی انور خان میموریل فل کلر رمضان کرکٹ لیگ2015ء کے سلسلے میں ایک بار پھر میزبان کلب ماڈرن جیم خانہ کرکٹ کلب نے مد مقابل پنجاب سی سی کو 6وکٹوں شکست دیکر تیسری کامیابی کے ساتھ گروپ چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پنجاب سی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 203رنز اسکور کئے جبکہ ان کے 6کھلاڑی آئوٹ ہوئے ،پنجاب سی سی کے شعیب احمد نے 34اور محمد یعقوب 73رنز بنا کر ٹاپ اسکور ر رہے ۔ماڈرن جیم خانہ کی جانب سے ایاز نے 2وکٹیں حاصل کیں ۔جواب میں ماڈرن جیم خانہ نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوورز میں مکمل کرلیا انہوں نے 207رنز اسکور کئے اور ان کے 4کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔

ماڈرن جیم خانہ کے کپتان نو ر وہاب نے ایک مرتبہ پھرقائدانہ کردار ادا کرتے ہوئے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا اور 73رنز اسکور کئے اور شائقین سے بھر پور داد وصول کی ،جبکہ نصیر احمد نے 46 رنز کی خوبصورت اننگ کھیلی پنجاب سی سی کی جانب سیاحمد نے 2وکٹیں حاصل کی۔

میزبان کلب ماڈرن جیم خانہ کے کپتان نور وہاب کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ماڈرن جیم خانہ کے شاندار کھیل اور فتح پر تمام آفیشل نے پوری ٹیم خصوصاً کپتان نور وہاب کو مبارکباد پیش کی اور اُمید ظاہر کی ہے کہ ٹیم آئندہ بھی اپنی فتوحات کا سلسلہ جاری رکھے گی۔

Karachi Cricket Tournament

Karachi Cricket Tournament