کراچی میں رینجرز کی کارروائی میں 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار؛ اسلحہ برآمد

Karachi, Rangers

Karachi, Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے شہرقائد کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے 4 ٹارگٹ کلرز کوگرفتار کرلیا جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد کرلیا۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرزکی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی کے نتیجے میں 4 ٹارگٹ کلرز گرفتار کیے گئے جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ترجمان رینجرزکا کہنا ہے کہ کارروائیاں شاہ فیصل کالونی، لیاقت آباد اورملیر میں کی گئیں جب کہ گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق سیاسی جماعت کےعسکری ونگ سے ہے۔