کراچی : رینجرز کی کارروائی، قبرستان میں چھپایا گیا اسلحہ برآمد

Karachi Cemetery

Karachi Cemetery

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں رینجرز نے یاسین آباد قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ لانڈھی نمبر 1 میں ڈکیتی کی سی سی ٹی فوٹیج دنیا نیوز کو موصول ہو گئی۔

بھینس کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، کراچی میں رینجرز نے عزیز آباد کے یاسین آباد قبرستان میں کارروائی کرکے قبرستان میں چھپایا گیا بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا۔ ذرائع کے مطابق کارروائی سیاسی جماعت کے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر کی گئی تاہم برآمد ہونے والا اسلحہ نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کراچی کے علاقے لانڈھی نمبر 1 میں واقع جنرل سٹور میں رات گئے ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔ سی سی ٹی وی میں ٹوپی پہنا ڈاکو کاؤنٹر سے رقم لوٹتے دیکھا جاسکتا ہے ۔ دو ڈاکوئوں نے دکان میں موجود تمام افراد اور کیش کائونٹر کا صفایا کیا جبکہ دو ہیلمٹ پہنے ڈاکو دکان کے باہر پہرا دیتے رہے۔

موٹر سائیکل سوار ملزمان نے چند منٹوں میں واردات کی اور مسروقہ رقم اور دکانداروں کا اسلحہ لیکر باآسانی فرار ہوگئے ۔ دوسری جانب بھینس کالونی میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے امجد خان نامی شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔