کراچی :رینجرز کی کارروائی ، بھتہ خور گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے بھتہ خور دھر لئے۔ بھتہ خور رمضان سے قبل دکانداروں اور تاجروں میں زکوۃ اور فطرہ رقوم کے لئے پرچیاں تقسیم کرتے تھے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق رینجرز نے رشید آباد ، کورنگی ، ملیر اور نگینہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 8 ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ حراست میں لئے گئے ملزمان میں سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والا بھتہ خور بھی شامل ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق بھتہ خور رمضان سے قبل زکوۃ اور فطرہ کی رقم کی پرچیاں حیدری مارکیٹ کے دکانداروں اور تاجروں کو تقسیم کرتے تھے۔ بھتے سے حاصل رقم کو دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔ ترجمان رہنجرز نے ہدایت کی ہے کہ شہری ایسی وارداتوں کا رینجرز ہیلپ لائن 1101 پر فوری اطلاع دیں ۔