کراچی : رینجرز کی کارروائی، سفاری پارک سے اسلحے کا ذخیرہ برآمد

Rangers Operation

Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بدامنی پھیلانے کا منصوبہ ناکام بنا دیا گیا، رینجرز نے کارروائی کر کے یونیورسٹی روڈ پر سفاری پارک کے سٹور روم میں چھپایا گیا اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیا۔

شہر قائد میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی رینجرز نے ناکام بنا دی۔

یونیورسٹی روڈ پر گو ایش سفاری پارک کے سٹور میں اسلحے کا ذخیرہ پکڑ لیا، شہر میں بدامنی پھیلانے کیلئے اسلحہ جمع کیا گیا تھا۔ حساس اداروں کی اطلاع پر رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔

رینجرز ترجمان کے مطابق پکڑے جانے والے اسلحے میں دستی بم اور بال بم سمیت ایس ایم جیز، جدید رائفلیں اور سینکڑوں گولیاں بھی شامل تھیں ۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ اسلحہ پارک میں ٹکٹ کاؤنٹر کے سٹور میں چھپایا گیا تھا۔