کراچی : رینجرز ان ایکشن، دہشتگردوں اور بھتہ خور سمیت 6 ملزم گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) خفیہ اطلاع پر رینجرز نے کالعدم تنظیم اور عسکری ونگز کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر 6 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، چھاپے بلال کالونی، لیاری، الفلاح، گلستان جوہر اور گلبرگ کے علاقوں میں مارے گئے۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ پاکستان رینجرز سندھ آخری دہشتگرد، ٹارگٹ کلر اور جرائم پیشہ افراد کی گرفتاری تک بلا تفریق آپریشن پوری طاقت سے جاری رکھے گی۔