کراچی : رینجرز کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) کراچی اورنگی ٹائون اور لیاقت مارکیٹ میں رینجرز نے کارروائیاں کر کے ٹارگٹ کلرز سمیت 4 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ٹارگٹ کلرز کا تعلق عسکری ونگ سے ہے۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب رینجرز نے لیاری کے علاقے سے بڑی تعداد میں تخریب کاری کا سامان برآمد کر لیا۔

رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ برآمد ہونے والے سامان میں آوان بم اور سیکٹروں گولیاں بھی شامل ہیں۔ رینجرز حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کا سامان بدامنی پھیلانے کے لیے چھپایا گیا تھا۔

بدامنی کے لیے تخریب کاری کا سامان چھپانے والوں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔