کراچی میں رینجرز کے خلاف اشتہارات منظم سازش تھی، تحقیقات میں انکشاف

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز کے خلاف کراچی پولیس کی طرف سے شائع کرائے گئے اشتہارات ایک منظم سازش تھی۔

تحقیقاتی کمیٹی نے ایس پی انوسٹی گیشن ویسٹ لطیف صدیقی اور ڈی ایس پی فخرالاسلام کو براہ راست ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

رپورٹ آج وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کی جائے گی۔ ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر کی سربراہی میں قائم تحقیقاتی کمیٹی اشتہارات کے ماسٹر مائنڈ کا فی الحال سراغ نہیں لگا سکی تاہم اس کے لئے تحقیقات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔