کراچی:ناردن بائی پاس پررینجرزسےمقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے خیر آباد میں رینجرز سے مقابلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ، ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ناردن بائی پاس پر ، خیر آباد کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی انٹیلی جنس اطلاع پر کارروائی گئی۔

ٹارگٹڈ سرچ کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ۔ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دیگر دہشت گردی کی سرگرمیوں میں ملوث تھے۔

انٹیلی جنس اطلاعات کے مطابق ہلاک دہشت گرد رینجرز اور پولیس پر حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے ،دہشت گردوں کی فائرنگ سے رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا ہے ،زخمی رینجرز اہلکار کو اسپتال منتقل کردیا گیا ،دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ بھی ملا ہے۔