کراچی: اتحاد ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ، 3 اہلکار شہید

Renegers

Renegers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی میں بلدیہ کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی پر فائرنگ میں 3 اہلکار شہید ہوگئے۔ڈی جی ویسٹ نے دو اہلکاروں کے شہید اور دو کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

پولیس نے اس افسوسناک خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اتحاد ٹاؤن میں 3 سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے ہیں اور اس فائرنگ میں 2 اہل کار زخمی بھی ہوئے۔

اتحاد ٹاؤن کے علاقے میںرینجر ز کی موبائل معمول کی گشت پر تھی کہ نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے اس پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں چار اہلکار شدید زخمی ہوگئے، جنہیںاسپتال منتقل کیا گیا جہاں طبی امداد کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 3 اہلکار دم توڑ گئے۔

سیکورٹی کے اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔ڈی جی ویسٹ کا کہناہے کہ موبائل پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے فائرنگ کی گئی۔