کراچی : رینجرز سے مقابلے میں لیاری گینگ وار کے 2 کارندے ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) لیاری ٹاؤن کے تھانہ گارڈن میں واقع تھارو لین میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کے 2 گینگسٹرز مارے گئے جبکہ ایک رینجرز اہلکار بھی زخمی ہوا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک گینگسٹرز کی شناخت یونس زوہیب عرف اوباما اور فاروق عرف فاروقا کے نام سے کی گئی ہے۔ جن کا تعلق عزیر بلوچ گروپ کے ساتھ تھا۔ دوسری جانب ڈیفنس فیز ٹو میں پولیس مقابلے کے بعد کالعدم لشکر جھنگوی کے دو کارندے گرفتار کر لئے گئے۔

گرفتار ملزم دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ جن کے قبضے سے اسلحہ اور جہادی لٹریچر برآمد کر لیا گیا ہے۔ اتحاد ٹاؤن پیربابا گراؤنڈ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے بعد اکرام الدین نامی مبینہ بھتہ خور کو گرفتار کر لیا گیا۔

پیرآباد میں بھی پولیس نے جاوید اختر نامی ملزم کو گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔