کراچی: رینجرز نے رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو گرفتار کر لیا

Kamal Malik

Kamal Malik

کراچی (جیوڈیسک) ایم کیو ایم کے رہنما واسع جلیل نے اپنے ٹیوٹر پیغام میں کہا ہے کہ رینجرز نے کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں چھاپہ مار کر ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن کمال ملک کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

واسع جلیل کے مطابق کمال ملک گلبرگ کے سابق ٹاؤن ناظم رہ چکے ہیں۔ مبینہ طور پر حراست میں لئے گئے کمال ملک کی ایک سال قبل گردوں کی پیوند کاری بھی کی جا چکی ہے۔ دوسری جانب ترجمان رینجرز نے واقعے کی تردید یا تصدیق نہیں کی۔