کراچی : رینجرز کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے کارندوں سمیت 7 گرفتار

Karachi Rangers Operation

Karachi Rangers Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں رینجرز نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے چار ملزمان سمیت سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

شہر قائد میں رینجرز کی دہشت گردوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف آپرشن جاری ہے۔

رینجرز ترجمان کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائیاں کرکے چار ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

کارروائیاں کورنگی ، گلبرگ اور اورنگی ٹائون میں کی گئیں۔ بلدیہ اور زمان ٹائون میں سنیپ چیکنگ کے دوران تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔