کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز کا آپریشن، 5 دہشت گرد گرفتار، ترجمان رینجرز

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے شہر کے مختلف علاقوں میں آپریشن کرکے 5 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں کلفٹن، ڈیفنس اورگرومندر میں کارروائیاں کیں جس میں 5 دہشت گردوں کو گرفتر کیا گیا۔

ترجمان کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے جو دہشت گردی کی کئی کارروائیوں میں ملوث ہیں جب کہ ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔