کراچی : رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، ٹارگٹ کلر سمیت 3 ملزمان گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) امجد صابری کے قتل کے بعد رینجرز نے غریب آباد کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران مخصوص گھروں کی تلاشی لی گئی۔ سرچ آپریشن کے دوران متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

دوسری جانب گلشن اقبال میں پولیس نے کارروائی کر کے ٹارگٹ کلر اسد علی کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایس پی ایسٹ فیصل عبداللہ کے مطابق گرفتار ملزم ٹارگٹ کلر نے پاک کالونی میں فائرنگ کر کے 3 افراد کو قتل کیا۔ گرفتار ملزم 17 ڈکیتی کی وارداتوں کا اعتراف کر چکا ہے۔

الفلاح کے علاقے میں پولیس سے مقابلے میں 2 ملزموں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی کورنگی تنویر عالم اوڈھو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے۔