کراچی : رینجرز سے مبینہ مقابلے میں دو ملزمان ہلاک

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز نے شیر شاہ پنکھا ہوٹل کے قریب جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے رینجرز پر فائرنگ کر دی۔

رینجرز اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دو ملزمان ہلاک ہو گئے۔ رینجرز ذرائع کے مطابق ہلاک ملزمان سنگین وارداتوں میں ملوث تھے۔

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔