کراچی: رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن ، 74 ملزمان زیر حراست

karachi 74 Arrest

karachi 74 Arrest

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران سیاسی وکالعدم جماعتوں کے1 5 کارکنوں سمیت 74 ملزموں کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا۔

رینجرز ذرائع کے مطابق جرائم پیشہ افراد کی موجود گی کی اطلاع پر پرانا گولیمار ،لیاری اورعزیز آباد سمیت شہر کے علاقوں میں کریک ڈاون کیا گیا۔ کریک ڈاؤن کے دوران پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر 5 افراد کو حراست میں لیکر بھاری تعداد میں اسلحہ بر آمد کر لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے۔

دوسری جانب قانون نافذکرنے والے ادارے نے لیاری کے علاقے کھڈا مارکیٹ میں کارروائی کرتے ہوئے سیاسی جماعت کے کارکن کو حراست میں لیکر نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ لیاری آگرہ تاج میں بھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق کچھی رابطہ کمیٹی سے تعلق رکھنے والے ملزموں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔رینجرز اور پولیس نے فرئیر سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے 3 بھتہ خور سمیت65افراد کو حراست میں لے لیا۔

حراست میں لے گئے افراد میں 9کاتعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ گزشتہ روز ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی سربراہی میں ہونے والے اعلیٰ سطح کے اجلاس کے بعد کیا گیا ہے۔