کراچی : رینجرز اور پولیس کی مختلف کارروائیاں، 15 ملزمان گرفتار

Arrest

Arrest

کراچی (جیوڈیسک) گزری میں رینجرز نے سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے۔

دوسری جانب گلشن بونیر میں حساس اداروں اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے کالعدم جماعت کا ایک کارندہ گرفتار کر لیا۔ جس سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کر لیا گیا۔

سائٹ ایریا سے پولیس نے دو ملزموں کو گرفتار کیا۔ ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سیل نے صدر لائٹ ہاؤس سے غیر قانونی طور پر مقیم 9 غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار افراد افغانی ہیں۔ منظور کالونی میں اندھی گولی لگنے سے خاتون جاں بحق ہو گئی۔