کراچی میں رینجرز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گرد گرفتار

Terrorist Arrested

Terrorist Arrested

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے اورنگی ٹاؤن میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 4 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

کراچی میں رینجرز نے مصدقہ اطلاعات پر اورنگی ٹاؤن کی کنواری کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے 4 مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لے کرنامعلوم مقام پرمنتقل کردیا۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کالعدم دہشت گرد تنظیم سے ہے اور یہ دہشت گرد شہرمیں بم دھماکوں سمیت دہشت گردی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہیں۔