کراچی: رینجرز کی مختلف علاقوں میں کارروائی، 11 ملزمان گرفتار

Ranjers

Ranjers

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 11 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ترجمان رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رینجرز نے شادمان ٹاون ، فرنٹیئر کالونی، موسٰی کالونی اور دیگر علاقوں میٕں چھاپوں کے دوران گیارہ ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان میں بھتا خور ، اغواکار اور سیاسی جماعت کے غیرسماجی عناصر شامل ہیں۔