کراچی: رینجرز کی سہراب گوٹھ پر کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز نے کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔

رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

جبکہ دوسرے دہشت گرد کا تعلق علیحدگی پسند گروپ سے ہے، دونوں کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔