کراچی: رینجرز کے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن میں 3 مشتبہ ملزمان گرفتار

Search Operation

Search Operation

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے نیپیئر میں رینجرز نے ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کرکے 3 مشتبہ ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

کارروائی نیپئر کے علاقے بھیم پورہ میں سالار کمپائونڈ سمیت دیگر رہائشی عمارتوں میں کی گئی، جس میں رینجرز کی 10 گاڑیوں نے حصہ لیا۔ کارروائی گینگ وار کے نتہائی اہم ملزم کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی۔

ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کے دوران رینجرز نے مخصوص گھروں کی تلاشی لی اور اہم ملزم سمیت 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا، جنہیں تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔