کراچی : رینجرز کا دہشتگردوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم

Rangers

Rangers

کراچی (جیوڈیسک) رینجرز ہیڈ کوارٹرز میں کمانڈ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں سیکٹر کمانڈرز اور ونگ کمانڈرز بھی شریک ہوئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق کمانڈ کانفرنس میں جاری آپریشن کو مربوط انداز میں جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں اور ٹارگٹ کلرز کا بلاامتیاز تعاقب جاری رکھنے اور اس عمل میں قانون اور انصاف کے تمام تقاضوں کو یقینی بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

رینجرز اعلامیہ کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور عوام ساتھ ساتھ ہیں۔