1988 میں جعلی فنانس کمپنیوں نے مہاجروں کی تنکا تنکا کرکے جمع کی گئی زندگی بھر کی جمع پونجھی لوٹ کر چلے گئے

Karachi

Karachi

کراچی : آفاق احمد، مصطفی کمال اور ارابطہ کمیٹی مل کر مہاجر حقوق کا پرچم بلند کریں تاکہ مہاجروں کے ساتھ ہونے والے ظلم وزیادتی کا ازالہ کیا جاسکے، یہ بات سائبان کمیونٹی بورڈ کے چیئر مین عالم علی نے بزرگ شہریوں کے ایک وفد سے دوران گفتگو کہی ۔ انہوں نے بتایا 1947میں مہاجر اپنا سب کچھ لٹوا کر پاکستان آئے جبکہ 1988میں جعلی فنانس کمپنیوں نے مہاجروں کی تنکاتنکا کرکے جمع کی گئی زندگی بھر کی جمع پونجھی لوٹ کر چلے گئے اور مہاجر ووٹ سے منتخب ہونے والے نمائندوں نے اسمبلی میں حکومت سے یہ پوچھنا بھی گوارا نہیں کیا کہ FIA اور دیگر انٹیلی جنس اداروں کے ہوتے ہوئے یہ جعلی فنانس کمپنیاں غیر قانونی کام سالوں کیسے کرتے رہے۔

عالم علی نے کہا کہ 1990 میں جو قائد کا غدار ہے موت کا حقدار ہے کے نام پر ہزاروں نوجوانوں کو قتل کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ مہاجر تحریک میں آفاق احمد کی بہت قربانی ہے جسکا نتیجہ آج مصطفی کمال کی صورت میں آیا ہے۔ عالم علی نے کہا کہ کراچی میں صرف مہاجر سیاست ہی کامیاب ہوسکتی ہے اگر اس کے علاوہ کوئی اور سیاست کی گئی تو تباہی مہاجروں کا مقدر بن جائے گی۔