کراچی : مختلف علاقوں سے ٹارگٹ کلر سمیت 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد

Police

Police

کراچی (جیوڈیسک) ضلع سنٹرل سے پولیس نے 6 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بھتہ خوری کی متعدد ورداتوں میں بھی پولیس کو مطلوب تھا۔

پاکستان بازار میں پولیس نے کارروائی کر کے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کے 25 مقدمات میں مطلوب ملزم دلاور کو گرفتار کر لیا۔ محمود آباد میں پولیس نے چھاپہ مار کر 2 ملزموں کو گرفتار کر لیا۔

ایس پی کلفٹن کے مطابق گرفتار ملزم عرفان اور زبیر پوش علاقوں میں ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی ورداتیں کرتے تھے۔

پیر آباد اور نیو ٹاؤن میں پولیس نے کارروائیاں کر کے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزموں سمیت 3 ملزموں کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لیں۔