کراچی میں ریسکیو 1122 کا نظام تباہ حالی کا شکار

Rescue 1122

Rescue 1122

کراچی (جیوڈیسک) سندھ کی تباہ حال 1122 ریسکیو سروس کی ایمبولینسز نے شاید ہی کسی مریض کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچایا ہو۔ اس ریسکیو سروس کے بارے میں وزیر بلدیات شرجیل میمن کا خیال ہے کہ 1122 سروس اچھا کام کر رہی ہے۔

ان کا دعویٰ ہے کہ سندھ میں ریسکیو 1122 مکمل طور پر فعال ہے اور اس کا عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی پر ہوتا ہے۔ صوبائی وزیر کے دعوے کے برعکس ریسکیو 1122 کی ایک بھی ایمبولینس اس وقت فعال نہیں ہے۔

کے ایم سی کی 100 ایمبولینسز مختلف مقامات پر کھڑی گل سڑ رہی ہیں۔ ان ایمبولینس کی خریداری کے لئے کروڑوں روپوں کے فنڈ استعمال کئے گئے مگر یہ ایمبولینسز حکام کی بے حسی اور نااہلی سے ناکارہ ہو چکی ہیں۔