آل کراچی شہید ریاض بلوچ یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ : اشرف میموریل یوتھ ایف سی ملیر کا کوارٹر فائنل میں انٹری

All Karachi Youth Foot Ball Tournament

All Karachi Youth Foot Ball Tournament

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شرافی محمڈن یوتھ فٹ بال کلب کے زیراہتمام شرافی اسٹار فٹ بال اسٹیڈیم شرافی گوٹھ میں جاری “آل کراچی شہید ریاض یادگاری یوتھ فٹ بال ٹورنامنٹ 2016” کے اہم اور زبردست مقابلے کے میں اشرف میموریل یوتھ فٹ بال کلب ملیر نے لیاری کی معروف نوجوانوں پر مشتمل ویسٹ محمڈن لیاری کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 7-0سے آئوٹ کلاس کرکے کوارٹر فائنل میں انٹری ڈال دی۔

فاتح ٹیم کے سمیر نے 3 گول کے ساتھ ٹورنامنٹ کی پہلی ہیٹ ٹرک مکمل کی جبکہ اویس کاکا نے 2 اور سلمان عمر اور محمد نے ایک ایک گول اسکور کئے میچ کے اختتام پر فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں نے شاندار فتح پر جشن مناتے ہوئے گرائونڈ کے چکر لگائے۔

اس موقع پر گرائونڈ میں موجود شائقین فٹ بال نے ملیر کے نوجوانوں پر مشتمل ٹیم اشرف میموریل یوتھ فٹ بال کلب کے کھلاڑیوں کو بھر پور داد سے نوازا کھیلے گئے۔

میچ میں ریفری کے فرائض الہی بخش نے انجام دیئے جبکہ میچ کمشنر ایاز ایالہ اور میڈیا کوارڈینٹر میر حبیب زباد کلمتی تھے۔

جاری کردہ : میڈیا کوارڈینٹر