کراچی : ڈبل سواری کے الزام میں گرفتار شہری عدالت پیش

Urban in Court

Urban in Court

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی مقامی عدالت میں ڈبل سواری پر پابندی کے خلاف سو سے زائد شہریوں کو پیش کیا گیا ۔ عدالت نے پانچ اور دس ہزار کے مچلکوں پر شہریوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

مقامی عدالت میں ڈبل سواری کی پابندی کے خلاف گرفتار سو سے زائد شہریوں کو کراچی کی مقامی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر مقدمات کیوں درج کیے گئے ہیں۔

ان ملزمان کو تھانوں سے ہی شخصی ضمانت پر کیوں رہا نہ کیا گیا ہائی کورٹ نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر درج کرنے سے منع کر رکھا ہے ۔ عدالت نے تمام ملزمان کو پانچ پانچ اور دس دس ہزار کے مچلکوں پر رہا کرنےکا حکم دے دیا ۔ واضح رہے حکومت کی جانب سے آٹھ نو اور دس محرم تک پابندی عائد کی گئی ہے۔