کراچی میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکو حسینہ اور اسکا شوہر گرفتار

Arrested

Arrested

کراچی (جیوڈیسک) بلوچ کالونی پولیس نے ایک گھر میں واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ڈاکو حسینہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کر لیا ہے۔

ڈاکو حسینہ اپنے شوہر کے ساتھ کراچی کے علاقے جونیجو ٹاؤن کے ایک گھر میں اہلخانہ کو یرغمال بنا کر لوٹ مار کے بعد فرار ہو رہے تھے کہ بلوچ کالونی پولیس نے انھیں حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکو میاں بیوی سے لوٹا ہوا سونا اور نقدی جب کہ ملزمان کے قبضے سے ڈکیتی میں استعمال کیا گیا پستول بھی برآمد کرلیا گیا ہے جو پلاسٹک کا تھا۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دی گئی ہے۔