کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت، فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

Dead Body

Dead Body

کراچی (جیوڈیسک) کراچی کے علاقے ڈاکس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جبکہ مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرکے 4 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

کراچی کے علاقے ڈاکس مچھر کالونی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق مقتول مید سید کو ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملیر سعود آباد کوثر ٹائون میں سرچ آپریشن کرکے 2 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔ بوٹ بیسن میں پولیس نے کارروائی کرکے دو سٹریٹ کریمنلز کو دھر لیا۔