کراچی : ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت میں خاتون جاں بحق

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں میں 6 ملزمان کو گرفتار جبکہ خیابان شاہین پر ڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان شاہین پرڈکیتی مزاحمت میں فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی، خاتون کی شناخت 45 سالہ مہرین کے نام سے ہوئی ہے۔

ایس پی سٹی ذیشان صدیقی کے مطابق ایم اے جناح روڈ گل پلازا کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ڈاکوں زخمی حالت میں ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا، جن سے اسلحہ اورموٹرسائیکل برآمد کی گئی ہے۔ایک اور مبینہ پولیس مقابلہ نیپا چورنگی کے قریب ہوا، جس میں2 ڈاکوں زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے، زخمی ملزمان شہریوں سے لوٹ مارکرہے تھے کہ پولیس کی موٹرسائیکل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے۔

ادھر پیرآباد کے چاٹی ہوٹل کے قریب منشیات کے اڈے پر پولیس کی جانب سے چھاپا مارا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کئے گئے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے منشیات، اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔